Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیتن یاہو کا دو ریاستی حل سے انکار، ٹرمپ کی فلسطینیوں کی بےدخلی کے منصوبے کی حمایت

Now Reading:

نیتن یاہو کا دو ریاستی حل سے انکار، ٹرمپ کی فلسطینیوں کی بےدخلی کے منصوبے کی حمایت
نیتن یاہو کا دو ریاستی حل سے انکار، ٹرمپ کی فلسطینیوں کی بےدخلی کے منصوبے کی حمایت

واشنگٹن: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران واضح الفاظ میں کہا ہے کہ وہ فلسطین میں دو ریاستی حل کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ ایک خودمختار فلسطینی ریاست اسرائیل کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

ملاقات کے دوران نیتن یاہو نے کہا کہ اگرچہ فلسطینیوں کو خود انتظامی کا حق دیا جانا چاہیے، تاہم سیکیورٹی، فضائی حدود اور دیگر کلیدی معاملات پر مکمل کنٹرول اسرائیل کے پاس ہی رہنا چاہیے۔

اس موقع پر صدر ٹرمپ نے بھی غزہ کے رہائشیوں کی ممکنہ بے دخلی سے متعلق جاری منصوبے پر پیش رفت کا عندیہ دیا اور کہا کہ اطراف کے ممالک سے زبردست تعاون مل رہا ہے، کچھ اہم پیش رفت جلد سامنے آسکتی ہے۔

نیتن یاہو نے انکشاف کیا کہ امریکا ان کے اس منصوبے کی حمایت کر رہا ہے جس کے تحت غزہ کے بعض رہائشیوں کو ہمسایہ عرب ممالک میں منتقل کیا جائے گا۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر فلسطینی جانا چاہیں تو انہیں موقع دیا جائے، ہم ان کے لیے بہتر مستقبل کے امکانات تلاش کر رہے ہیں۔

یہ ملاقات اسرائیل اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد جنگ بندی کے اقدامات کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں ہوئی، صدر ٹرمپ نے عندیہ دیا کہ امریکا ایران کے ساتھ براہ راست بات چیت کا خواہاں ہے اور مستقبل میں پابندیاں نرم کرنے کا امکان بھی موجود ہے۔

Advertisement

ملاقات کے دوران وزیراعظم نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے ایک رسمی خط بھی پیش کیا، جس پر ٹرمپ نے خوشی کا اظہار کیا۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے باہر فلسطینیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے مظاہرہ کیا، جس میں نیتن یاہو کی گرفتاری، غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی مذمت اور اسرائیل کو دی جانے والی عسکری امداد بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر