
پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں بڑی پیش رفت، امریکی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان جلد متوقع ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے دورہ پاکستان پر کام شروع ہو گیا، جبکہ دوسری جانب پاکستان نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے دورے کی تیاریاں شروع کر دیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی و علاقائی امن کے لیے پاکستان کا کردار قابلِ تحسین ہے، امریکی وزیر خارجہ
یہ دورہ ممکنہ طور پر اکتوبر کے اردگرد متوقع ہے، دورہ عمل میں آنے پر امریکی وزیر خارجہ روبیو کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔
پاکستان کا آخری دورہ کرنے والے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو تھے، جنہوں نے ستمبر 2018 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مائیک پومپیو کے 2018 میں دورہ پاکستان کے دوران بھی امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ برسرِاقتدار تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News