
مودی آپریشن سندورمیں جوانوں کی ہلاکتوں کاباضابطہ اعتراف کریں۔سابق بھارتی فوجی افسران نے حکومت اورچیف آف ڈیفنس اسٹاف سے مطالبہ کردیا۔
یہ مطالبہ دہلی میں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوراان سامنے آیا۔ جس سےریٹائرڈ جرنیلوں اورافسران نے خطاب کیا۔
سابق فوجی افسران نے کہاکہ حکومت کی خاموشی نہ صرف سچائی سے فرارہے بلکہ متاثرہ خاندانوں کی توہین بھی ہے۔
ان کاکہناتھاکہ آپریشن سندور میں ہمارے 10 جوان مارے گئے۔ سابق فوجی افسران کے مطابق مرنے والے والے فوجیوں کی فہرست بھی ان کے پاس موجودہے۔
فوجی افسران نے کہاکہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کہہ رہے ہیں کہ کوئی جوان نہیں ماراگیا۔ان کاکہناتھاکہ بی جے پی حکومت کی خاموشی متاثرہ خاندانوں کی توہین ہے
پریس کانفرنس میں واضح طور پرکہا گیاکہ آپریشن سندور کے دوران متعدد بھارتی فوجی مارے گئے۔ ان کاکہناتھاکہ بھارتی حکومت نے تسلیم کرنے کے بجائے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
سابق فوجیوں کاکہناتھاکہ ان جوانوں کے خاندان سوال پوچھ رہے ہیں کہ ان بچوں کی قربانیوں سے کیوں انکار کردیاگیا؟۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News