Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا وینزویلا کشیدگی ، ٹرمپ کے حکم پر جنوبی کیریبین میں امریکی بحری جہازتعینات

Now Reading:

امریکا وینزویلا کشیدگی ، ٹرمپ کے حکم پر جنوبی کیریبین میں امریکی بحری جہازتعینات
امریکا وینزویلا کشیدگی ، ٹرمپ کے حکم پر جنوبی کیریبین میں امریکی بحری جہازتعینات

امریکا وینزویلا کشیدگی ، ٹرمپ کے حکم پر جنوبی کیریبین میں امریکی بحری جہازتعینات کردیے گئے۔ دونوں ممالک کے درمیان تنائو بڑھ گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منشیات فروش گروہوں کیخلاف کریک ڈاؤن کو اپنی حکومت کی مرکزی ترجیح قرار دیا ہے۔

جسے وہ جنوبی سرحد محفوظ بنانے کی وسیع تر پالیسی کا حصہ کہتے ہیں۔

روئٹرز کے مطابق ایک امریکی عہدیدارنے بتایا کہ اس وقت 7 امریکی جنگی جہازاورایک ایٹمی طاقت سے چلنے والی آبدوز خطے میں موجود ہیں یا آئندہ ہفتے وہاں پہنچنے والی ہیں۔

اس تعیناتی میں یو ایس ایس سان انتونیو، یو ایس ایس ایوو جیما اور یو ایس ایس فورٹ لاڈرڈیل شامل ہیں جن پر مجموعی طور پر 4,500 اہلکار، جن میں 2,200 میرینز بھی ہیں، موجود ہیں۔

Advertisement

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو باقاعدہ شکایت درج کروادی ہے ۔

ان کاکہنا ہے کہ امریکا اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

وینزویلا کے اقوامِ متحدہ میں سفیر سموئیل مونکاڈا نے کہا کہ یہ ایک بڑی پروپیگنڈا مہم ہے تاکہ فوجی مداخلت کو جواز فراہم کیا جا سکے۔

وائٹ ہاؤس نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ صدر ٹرمپ امریکی طاقت کے ہر ذریعے کو استعمال کرنے کے لیے تیار ہیں۔

امریکی فوجی ذرائع کے مطابق خطے میں P-8 جاسوس طیارے بھی نگرانی کر رہے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر