Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ میں بھوک کا بحران مزید سنگین، 100 بچے بھوک سے جاں بحق

Now Reading:

غزہ میں بھوک کا بحران مزید سنگین، 100 بچے بھوک سے جاں بحق
غزہ میں قحط سے دم توڑتے بچوں کی لرزہ خیر کہانی، برطانوی ڈاکٹر کی زبانی

غزہ ایک ناقابلِ تصور انسانی المیے میں تیزی سے ڈوب رہا ہے۔ اسرائیل کی مسلط کردہ بھوک نے اب تک 100 معصوم بچوں کی جان لے لی ہے، جبکہ جنگ کے آغاز سے بھوک کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 217 تک پہنچ گئی ہے۔

 محصور علاقے پر اسرائیلی فضائی حملے بھی جاری ہیں، جن میں تازہ ترین کارروائیوں میں مزید کم از کم 39 فلسطینی شہید ہوگئے۔

Emaciated Palestinian child embodies Gaza's starvation crisis despite  Israeli denial

صورتحال اس رفتار سے بگڑ رہی ہے کہ امدادی تنظیمیں اسے سوچی سمجھی اور جان لیوا حکمتِ عملی قرار دے رہی ہیں۔ غزہ کی بقا کے لیے روزانہ 600 امدادی ٹرک درکار ہیں، مگر گزشتہ دو ہفتوں میں اسرائیل نے اوسطاً صرف 85 ٹرک داخل ہونے دیے یہ ضرورت کا صرف 14 فیصد ہے۔

کل 8,400 ٹرکوں کی ضرورت تھی، مگر محض 1,210 کو اجازت ملی۔ بیشتر ٹرک، فلسطینی حکام کے مطابق، لوٹ مار یا رکاوٹ کا شکار ہوئے، جسے وہ اسرائیلی پالیسی کا حصہ قرار دیتے ہیں۔

Advertisement

Gaza Strip | The New Arab

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اس ہفتے کے اختتام پر ہنگامی اجلاس بلا رہی ہے، جس میں اسرائیل کے اس منصوبے پر غور کیا جائے گا کہ غزہ شہر پر قبضہ کر کے تقریباً ایک ملین فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کیا جائے۔

ادھر اسرائیل کے اندر عوامی بے چینی بڑھ رہی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے سابق ایڈیٹر ڈین پیری نے الجزیرہ سے گفتگو میں کہا کہ اسرائیلی عوام کی ایک بڑی تعداد حکومت کے منصوبے پر غصہ اور مایوسی کا شکار ہے اسے غیر مقبول، اخلاقی طور پر تباہ کن اور ناقابلِ عمل سمجھا جا رہا ہے۔

Israel trying to deflect blame for widespread starvation in Gaza

انہوں نے کہا کہ غزہ کے بھوکے بچوں اور تباہ شدہ محلوں کی تصاویر اسرائیلی گھروں تک پہنچ رہی ہیں، اور اس سے ملک میں عام ہڑتال اور فوج میں بھرتی سے انکار جیسے مطالبات کو ہوا مل رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق حکومت 4 لاکھ 30 ہزار ریزروسٹ فوجیوں کو بلانے کی تیاری کر رہی ہے اور ساتھ ہی متنازع قانون پر زور دے رہی ہے جس کے تحت الٹرا آرتھوڈوکس یہودیوں کو فوجی سروس سے استثنیٰ ملے گا، جو پہلے ہی بٹی ہوئی اسرائیلی سوسائٹی کو مزید تقسیم کر رہا ہے۔

Advertisement

Israel denies accusations of 'man-made mass starvation' in Gaza | SBS News

غزہ میں حقیقت بے رحم اور کڑی ہے والدین اپنے بچوں کو بھوک سے مرجھاتا دیکھ رہے ہیں، فضاؤں میں بمباری کی آواز گونج رہی ہے اور گھروں کے خالی برتن ایک خوفناک خاموشی سمیٹے ہوئے ہیں، بھوک اب محض ایک خطرہ نہیں یہ ہر دن زندگیاں نگل رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر