
روسی صدر ولادیمرپیوٹن/فوٹو
اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں۔ روس کی جانب سے ردعمل سامنے آگیا۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروؤف نے اسرائیلی حملے کے بعد قطر کے وزیراعظم کو ٹیلی فون کیا۔اور روسی صدر ولادیمرپیوٹن کا خصوصی پیغام پہنچایا۔
روسی وزیر خارجہ نے صدر پیوٹن کی جانب سے قطرسے مکمل اظہارِ یکجہتی کیااور ہرممکن تعاوان کا یقین دلایا۔
سرگئی لاروؤف نے اسرائیلی حملے کواقوام متحدہ کے چارٹر اورعالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوحہ پر اسرائیلی حملہ عالمی امن اور سلامتی کے اصولوں کے بھی منافی ہے۔روسی وزیرخارجہ نے اسرائیلی حملے کو ناقابل قبول قرار دیا۔
سرگئی لاروؤف نے زور دیاکہ خطے میں مزیدکشیدگی روکنے کیلئے تحمل کامظاہرہ کرنا چاہیے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News