Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو

Now Reading:

امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو

امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو۔ چینی صدر شی جن پنگ کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو،دونوں رہنماؤں نے تجارتی اوردو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

چینی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہاکہ شی جن پنگ سے ٹیلی فونک گفتگو نتیجہ خیز رہی۔ ان کاکہناتھاکہ چیینی صدر سے جنوبی کوریا میں اے پیک سمٹ کے دوران ملاقات پر اتفاق کیا۔

ٹرمپ نے کہاکہ اگلے سال کے شروع میں چین جاؤں گا،چینی صدر شی جن پنگ بھی مناسب وقت پر امریکا آئیں گے۔

ان کاکہناتھاکہ  ٹک ٹاک ڈیل کی منظوری پر پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹک ٹاک ڈیل کی منظوری پرخوشی ہوئی، چینی صدر سے دوبارہ فون پر بات ہوگی۔

امریکی صدر نے کہاکہ تجارت اور روس یوکرین جنگ پر بھی اہم گفتگو ہوئی۔

Advertisement

چینی صدر شی جن پنگ نے کہاکہ امریکا سے مذاکرات مثبت اور تعمیری رہے، چین اور امریکا کے تعلقات انتہائی اہم ہیں۔

انہوں نے کہاکہ چین اور امریکا کے تعلقات انتہائی اہم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹک ٹاک پر چین کا موقف بالکل واضح ہے۔

ان کاکہناتھاکہ چینی حکومت کمپنیز کی خواہشات کا احترام کرتی ہے۔ چینی صدر نے کہاکہ  امریکا اور چین کے تجارتی تعلقات اہم ہیں، عالمی معیشت کو فائدہ ہوگا۔

صدر شی جن پنگ چین دوسری عالمی جنگ میں امریکی حمایت کو نہیں بھولے گا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
یاسین ملک کا مبینہ حلف نامہ ، بھارتی میڈیا نے منموہن سنگھ کو بھی نہ چھوڑا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر