
بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع سوائی مدھوپور میں ڈھیل ڈیم پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص کرتب دکھاتے ہوئے پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گیا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیم کے قریب تعمیراتی سرگرمیاں جاری تھیں جب کہ متعدد لوگ وہاں موجود تھے۔
In a tragic incident from Sawai Madhopur, a young man was swept away while attempting a stunt on the Dheel Bandh. The mishap occurred amid strong water flow, highlighting the dangers posed during the ongoing monsoon season.
AdvertisementLocal administration and rescue teams rushed to the… pic.twitter.com/cAvrwdRvDu
— StoryAaj (@Story_Aaj) September 3, 2025
اسی دوران ایک شخص آگے بڑھ کر بہتے ہوئے پانی کے انتہائی قریب چلاگیا لیکن توازن برقرار نہ رکھ سکا اور اچانک ڈیم کے زور دار ریلے میں گر کر بہہ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دریا کا رخ بدلنے کا دعویٰ کرنے والا پیر خود دریا برد
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاپتہ شخص کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔
کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ متاثرہ شخص نے شراب پی رکھی تھی جس کی وجہ سے وہ اپنی حرکات پر قابو نہ رکھ سکا اور حادثے کا شکار ہوگیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News