Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیلی حملہ ریاستی دہشت گردی ہے، حملےکا جواب دینےکا حق محفوظ رکھتےہیں، قطری وزیراعظم

Now Reading:

اسرائیلی حملہ ریاستی دہشت گردی ہے، حملےکا جواب دینےکا حق محفوظ رکھتےہیں، قطری وزیراعظم
اسرائیلی حملہ ریاستی دہشت گردی ہے، حملےکا جواب دینےکا حق محفوظ رکھتےہیں، قطری وزیراعظم

قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا کہ قطر پر اسرائیلی حملہ ریاستی دہشت گردی ہے، حملےکا جواب دینےکاحق محفوظ رکھتے ہیں۔

 قطری وزیراعظم نے کہا کہ قطراپنی خودمختاری کی خلاف ورزی برداشت نہیں کرےگا، نیتن یاہو خطےکو ناقابل واپسی کی سطح پرلےجارہےہیں، بدمعاشی اور ریاستی دہشت گردی کررہےہیں۔

شیخ محمد کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملےکاجواب دینےکےلیےقانونی ٹیم تشکیل دی ہے، اسرائیلی حملےکوغداری ہی قراردیاجاسکتاہے، حملے سےعالمی قوانین،اخلاقی معیارات کی بھی خلاف ورزی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: قطر کی دوحہ میں اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

قطری وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسرائیل کوبین الاقوامی قوانین،اصولوں کو مدنظررکھناچاہیے، نیتن یاہوکی سفاکیت کامشترکہ طورپرجواب دیاجاناچاہیے، حملےسےمتعلق ہمیں کوئی اطلاع نہیں دی گئی، جبکہ اسرائیلی حملےکے10منٹ بعدامریکہ نےقطرکوکال کی۔

Advertisement

قبل ازیں امیر قطر شیخ تمیم بن حمدآل ثانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

 ٹیلیفونک رابطے کے دوران امیرقطرنےدوحہ پراسرائیلی حملےکی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملہ قطر کی خودمختاری اورسلامتی کی خلاف ورزی ہے۔

امیرقطر نے کہا کہ اسرائیلی حملہ خطےکی سلامتی اوراستحکام کےلیےخطرہ  ہے، حملہ امن قائم کرنےکی کوششوں میں رکاوٹ کاباعث بنےگا، جبکہ قطراپنی سیکیورٹی اورخودمختاری کامکمل تحفظ کرےگا۔ 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہو چکیں، انتونیوگوتریس
سعودی مفتیِ اعظم، شیخ عبدالعزیز آل الشیخ انتقال کر گئے
دو ریاستی حل اجلاس، پاکستان کا اعلان نیویارک کی مکمل حمایت کا اعلان
دو ریاستی حل کانفرنس، فرانسیسی صدر کا فلسطین کو باضابطہ تسلیم کرنے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر