Advertisement
Advertisement
Advertisement

دوحہ اجلاس: امیر قطر کا اسلامی ممالک کو متحد ہوکر فلسطینی عوام کی حمایت کا مطالبہ

Now Reading:

دوحہ اجلاس: امیر قطر کا اسلامی ممالک کو متحد ہوکر فلسطینی عوام کی حمایت کا مطالبہ
عرب و اسلامی وزرائے خارجہ کا مشترکہ اعلامیہ: ٹرمپ منصوبے کی پذیرائی، جنگ بندی اور قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ

دوحہ: عرب اسلامی ہنگامی سربراہی اجلاس کے موقع پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے اسلامی ممالک کو متحد ہوکر فلسطینی عوام کی حمایت کا مطالبہ کردیا۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہی اجلاس منعقد ہوا جس میں مسلم ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت اور مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

امیر قطر نے کہا کہ اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی عوام کی نسل کشی کی جا رہی ہے اور صیہونی حکومت انسانیت کے خلاف جرائم میں تمام حدیں پار کرچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’گریٹر اسرائیل‘‘ کا ایجنڈا نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے۔

Advertisement

قطر کی کوششیں اور اسرائیلی اقدامات پر کڑی تنقید

شیخ تمیم نے کہا کہ قطر نے ہمیشہ ثالث کے طور پر خطے میں امن کے لیے مخلصانہ کوششیں کیں لیکن اسرائیل نے مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرتے ہوئے حماس کی قیادت کو نشانہ بنایا۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ یرغمالیوں کی پرامن رہائی کے حوالے سے اسرائیل کے تمام دعوے جھوٹے اور گمراہ کن ہیں۔

خطے کی سالمیت اور خودمختاری پر خدشات

امیر قطر نے زور دیا کہ اسرائیل کی جانب سے قطر سمیت خطے کے دیگر ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کسی طور قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے اقدامات انسانی اقدار اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں، جنہیں کسی طور برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

امیر قطر نے اسلامی ممالک کے رہنماؤں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ کو متحد ہو کر فلسطینی عوام کے حق میں آواز بلند کرنی چاہیے تاکہ خطے میں دیرپا امن قائم ہوسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ میں تاریخی پیش رفت، غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط ہو گئے
جنگ ختم امن شروع، مشرقِ وسطیٰ میں ایک نئی صبح کا آغاز ہو گیا ہے، صدر ٹرمپ
غزہ امن معاہدہ: فلسطینی قیدیوں کے بدلے تمام 20 اسرائیلی یرغمالی رہا
پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ کی اطلاعات، معاملہ واپسی پر دیکھوں گا، صدر ٹرمپ
غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد امدادی سرگرمیاں تیز، ملبہ ہٹانے کا کام جاری
خواتین صحافیوں کی توہین، افغان وزیر خارجہ کا دورہ مودی سرکار کے گلے پڑ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر