
نیٹوچیف کا روسی میزائل ٹیکنالوجی پرخدشات کااظہار،ٹرمپ نے نئی پابندیوں کاعندیہ دیدیا۔ روس پر نئی پابندیاں کس نوعیت کی ہونگی امریکی صدر نے بتا دیا۔
ہفتے کو نیٹو چیف مارک روٹے نے روس کی مزائیل ٹیکنالوجی پر خدشات کا اظہار کیاتھا۔ انہوں نے کہاکہ جدید ترین روسی میزائل ٹیکنالوجی ہیگ، میڈرڈ یا لکسمبرگ تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ان کا کہناتھاکہ ہم سب روسیوں سے براہ راست خطرہ ہیں۔
NATO’s Rutte:
AdvertisementThe latest Russian missile technology is capable of reaching The Hague, Madrid or Luxembourg.
We are all under direct threat from the Russians. pic.twitter.com/JV6th7xvLz
— Clash Report (@clashreport) September 13, 2025
دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس پر بڑی پابندیاں لگانے کو نیٹو ممالک کی رضامندی سے مشروط کردیا۔
ٹرمپ نے نیٹو ممالک کو لکھے گئے خط میں کہاکہ نیٹو ممالک راضی ہوں توروس پر بڑی پابندیاں لگانے کےلیے تیار ہوں۔
ان کاکہناتھاکہ نیٹو ممالک بھی روس کے خلاف ایسے ہی اقدامات شروع کریں۔ ان کا کہناتھاکہ وہ ماسکو سے ایندھن خریدنا بند کردیں تو بڑی پابندیوں کےلیے تیار ہیں۔
امریکی صدرنے مزید کہا کہ چین پر 50 سے 100 فیصد مشروط ٹیرف یوکرین جنگ کے خاتمے میں مددگار ہوگا۔
ٹرمپ کا کہناتھاکہ نیٹو کا چین پر مشروط ٹیرف روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے بعد معطل ہوجائے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ چین کا روس پر مضبوط کنٹرول ہے اور ٹیرف چین کی گرفت کو کمزور کردے گا۔
ان کاکہنا تھاکہ یوکرین جنگ ہماری نہیں، بائیڈن اور زیلنسکی کی شروع کی ہوئی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News