
ٹرمپ سے وزیراعظم شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات 25 ستمبر کو ( کل ) ہوگی ۔ وزیراعظم شہباز شریف اسلامی ممالک کے سربراہان کے ہمراہ امریکی صدر سے ملاقات کیلیے روانہ یوگئے۔
ملاقات سے کیا توقعات ہیں؟ بول نیوز کا وزیراعظم سے سوال کیاگیا تو انہوں نے جواب دیا کہ آپ دعا کریں۔
وزیراعظم سعودی عرب،ترکی، قطر،ملیشیا، یو اے ای سمیت8 اسلامی ممالک کے سربراہان کے ہمراہ جمعرات کو امریکی صدر سے ملاقات کرینگے۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif, meets His Highness Sheikh Sabah Al-Khaled Al-Hamad Al-Mubarak Al-Sabah, Crown Prince of the State of Kuwait on the sidelines of 80th Session of UNGA. #PMShehbazAtUNGA pic.twitter.com/ynjOz4Kf9k
Advertisement— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) September 23, 2025
پاک بھارت جنگ رکوانے پر ٹرمپ کے شکر گزارہیں ، شہباز شریف
علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک بھارت جنگ رکوانے پر ٹرمپ کے شکر گزارہیں ۔ ان کاکہناتھاکہ امریکی صدر نے کئی ملکوں کے درمیان جنگیں رکوائیں۔
یہ بات انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران سائیڈ لائن پر نیویارک میں میڈیا سے گفتگو میں کہی۔
شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر نے اپنے خطاب میں اہم باتیں کی ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ دنیا میں امن کیلیے کام کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ امن کے داعی ہیں، انہوں نے آج پھر کئی ممالک کی کشیدگی ختم کرانے کی بات کی۔ان کاکہناتھاکہ دنیا میں ہم کےلئے کام کرنے پر ہم ٹرمپ کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر خادم الحرمین شریفین عزت مآب شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو مبارکباد اور خصوصی پیغام
“پاکستان کی عوام سعودی عرب کے تعاون کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی جس نے ہماری… pic.twitter.com/PNW3qxyXGH
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) September 23, 2025
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے باضابطہ آغاز کی تقریب میں شرکت
ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی شریک۔#PMShehbazAtUNGA pic.twitter.com/UpNLZFUMAr
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) September 23, 2025
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News