Advertisement
Advertisement
Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر فیلڈ مارشل کے پوسٹرز آویزاں

Now Reading:

مقبوضہ کشمیر میں یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر فیلڈ مارشل کے پوسٹرز آویزاں
مقبوضہ کشمیر میں یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر فیلڈ مارشل کے پوسٹرز آویزاں

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں عوام نے یومِ دفاع پاکستان بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منایا اور پاکستان سے اپنی لازوال وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے 1965 کی جنگ کے شہداء اور غازیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر وادی اور جموں کے مختلف علاقوں میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تصاویر اور بیانات والے پوسٹرز اور بینرز آویزاں کیے گئے جن پر پاکستان اور پاک فوج سے محبت کے پیغامات درج تھے۔

بینرز پر درج پیغامات میں کشمیری عوام نے واضح کیا کہ ’’کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ ایک عالمی تنازع ہے اور وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا‘‘۔

اس کے ساتھ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا یہ بیان نمایاں تھا کہ ہم بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں ڈٹ کر ان کے ساتھ ہیں۔

یومِ دفاع کی تقریبات میں کشمیری رہنماؤں نے کہا کہ 1965 کی جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج اور عوام نے جس بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا وہ تاریخ کا سنہری باب ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ بھارت آج بھی پاکستان کے وجود کو تسلیم کرنے سے انکاری ہے اور جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے لیکن پاکستان نے ہمیشہ دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جس کی مثال ’’آپریشن بنیان المرصوص‘‘ ہے۔

آل پارٹیز حریت کانفرنس (اے پی ایچ سی) اور دیگر کشمیری جماعتوں کے رہنماؤں غلام محمد خان صوفی، ایڈووکیٹ ارشد اقبال، حفیزہ فہمیدہ بانو، مولانا مصعب ندوی، ایڈووکیٹ حسیب وانی، فیاض حسین جعفری، مولانا سید سبط شبیر قمی اور دیگر نے اپنے بیانات میں کہا کہ تحریکِ آزادی کشمیر، تحریکِ پاکستان کا تسلسل ہے اور پاکستان اسی وقت مکمل ہوگا جب جموں و کشمیر اس کا حصہ بنے گا۔

رہنماؤں نے قائداعظم محمد علی جناح کے قول کو دہراتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور 6 ستمبر اس عزم کی یاد دہانی ہے کہ کشمیری عوام اپنی آزادی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر