
اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے۔ سعودی ولی عہد نے واضح اعلان کردیا۔
یہ اعلان محمد بن سلمان نے مجلس شوریٰ کونسل کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ہم خطے میں اسرائیلی حملوں کو مسترد اور انکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
ان کاکہناتھاکہ ہم برادر ملک قطر کے ساتھ ہیں اور اس کی جانب سے اٹھائے جانے والے ہر اقدام میں اس کے ساتھ ہیں۔
شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی وژن 2030 پر تیزی سے گامزن ہیں جس سے سعودی عرب تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت کے طور پر دنیا کے سامنے آیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مملکت کے ترقی اور خوشحالی کے لیے پالیسیوں کو مرتب کیا جا رہا ہے اور فیصلہ سازی کے ذریعے دنیا کے ساتھ ملکر اگے بڑھ رہے ہیں۔
شوریٰ کونسل کے اجلاس میں خطے کی تازہ صورتحال سمیت دگر بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News