
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین سے بھارت اور چین پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین چین اور بھارت پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرے، تاکہ اس ٹیرف ذریعے روس کو یوکرین جنگ ختم کرنے پر مشترکہ دباؤ ڈالا جائے۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے یہ مطالبہ امریکی اور یورپی یونین کے اعلیٰ حکام کے درمیان جاری ٹیلیفونک اجلاس میں کیا، جس میں روس پر معاشی دباؤ بڑھانے کے مختلف طریقوں پر غور کیا جا رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں کیاہورہاہے معلوم نہیں،ٹرمپ،صدریورپی یونین سے ملاقات
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر یورپی یونین بھارت اور چین پر محصولات عائد کرتی ہے تو واشنگٹن بھی اسی نوعیت کے اقدامات کرے گا۔
صدر ٹرمپ نے دوران اجلاس اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سب مل کر بڑے پیمانے پر محصولات لگائیں اور یہ محصولات اس وقت تک برقرار رکھیں جب تک چین اور بھارت روسی تیل خریدنا بند نہیں کرتا۔ کیونکہ روسی تیل کے لیے زیادہ متبادل منڈیاں موجود نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News