
روس کے شہر پیٹروپاولوسک-کامچاتسکی اور ملحقہ علاقوں میں 7.8 میگنیٹیوڈ شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے بعد ساحلی خطوں میں سونامی کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔
زلزلے کی گہرائی صرف 10 کلومیٹر بتائی گئی ہے، جو اسے انتہائی خطرناک بناتی ہے۔ پیسفک سونامی وارننگ سینٹر نے ابتدائی طور پر الاسکا کے الیوٹین جزائر کے لیے ایڈوائزری جاری کی تھی، جو بعد میں خطرہ ٹلنے پر واپس لے لی گئی۔
تاہم روس کے ساحلی علاقوں میں کسی بھی وقت سونامی کی لہریں ٹکرانے کا خدشہ ہے۔ مقامی حکام نے عوام کو فوری طور پر بلند مقامات پر منتقل ہونے اور ساحل کی طرف نہ جانے کی ہدایت دی ہے۔
مزید پڑھیں: روس میں 8.8 شدت کا زلزلہ: امریکا، جاپان اور دیگر ممالک میں سونامی کا خطرہ
ذرائع کے مطابق یہ زلزلہ اسی خطے میں آیا ہے جہاں 30 جولائی کو 8.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ہوائی، کیلیفورنیا اور جاپان میں تباہ کن سونامی لہریں اٹھیں تھیں۔
زلزلے کے بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس بار بھی سونامی چند منٹ سے لے کر ایک گھنٹے کے اندر کسی بھی وقت آ سکتا ہے اور اس کی شدت ہر علاقے میں مختلف ہو سکتی ہے۔
تاحال کینیڈا، امریکا یا ہوائی کے لیے کوئی خطرہ ظاہر نہیں کیا گیا، البتہ روس کے مشرقی ساحلی علاقوں میں ہنگامی صورتحال نافذ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News