Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ

Now Reading:

صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ

صدر زرداری  کا چین کے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ ۔  انہوں نے مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کی حیثیت  سے یہ دورہ کیا۔

چین کے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا معرکہ حق میں کلیدی کردارہے ۔ یہاں جے 10سی طیارے تیار کیے جاتے ہیں۔

صدرزرداری نے چین میں زلزلہ وارننگ سسٹم سے لیس ہائی اسپیڈ ٹرین کے ذریعے ‎چینگدو سے میان ینگ کا سفر کیا۔

اس موقع پر  ‎صدر مملکت کو ٹرین کو آپریشن، سروس اور سیفٹی سسٹمز پر بریفنگ دی گئی۔

صدر زرداری نے آلودگی سے پاک الیکٹرک ٹرین اور زلزلہ وارننگ سسٹم کو انجینئرنگ کا شاہکار قرار  دیا۔

Advertisement

صدرمملکت کاکہنا تھا چین کی جدت پسندی پاکستان سمیت دیگر ملکوں کے لئے سبق آموز ہے۔ پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی، چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی صدر کے ہمراہ تھے۔

چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ  دورے میں صدر مملکت کے ہمراہ ہیں۔‎میان یانگ پہنچنے پر نائب میئر وُو ہاؤ نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے انجینئرز اور سائنسدانوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر کو جے-10، جے ایف-17 اور جے-20 اسٹیلتھ فائٹرز پر بریفنگ دی گئی۔

صدر کو ڈرونز، خودکار یونٹس اور ملٹی ڈومین آپریشنز کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ جے-10 اور جے ایف-17 نے پاک فضائیہ کو مضبوط بنایا۔ انہوں نے کہاکہ  مئی 2025 کے معرکۂ حق اور آپریشن بنیان المرصوص میں ان طیاروں کی کارکردگی نمایاں رہی۔

صدر مملکت نے AVIC  کمپلیکس کو چین کی ٹیکنالوجی اور پاک-چین اسٹریٹجک شراکت داری کی علامت قرار دیا۔

Advertisement

صدر زرداری پہلے غیر ملکی سربراہ ہیں جنہوں نے اس کمپلیکس کا دورہ کیاچیئرمین بلاول بھٹو، فرسٹ لیڈی آصفہ بھٹو اورسینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی صدر کے ہمراہ تھے۔

پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی اور چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
شرم الشیخ میں تاریخی پیش رفت، غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط ہو گئے
جنگ ختم امن شروع، مشرقِ وسطیٰ میں ایک نئی صبح کا آغاز ہو گیا ہے، صدر ٹرمپ
غزہ امن معاہدہ: فلسطینی قیدیوں کے بدلے تمام 20 اسرائیلی یرغمالی رہا
پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ کی اطلاعات، معاملہ واپسی پر دیکھوں گا، صدر ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر