
بھارتی صدر کا ہیلی کاپٹر کنکریٹ میں دھنس گیا، انڈین ایئرفورس پرشدید تنقید شروع ہوگئی۔ دھنسے ہوئے ہیلی کاپٹر کو ہیلی پیڈ سے باہر نکالنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
بھارتی صدر درو پدی مرمو پرمادم پہنچی تھیں۔ پٹھا نمتھیٹا میں ان کا ہیلی کاپٹر گھلے کنکریٹ میں دھنس گیا۔
یہ واقعہ بدھ کو اس وقت سامنے آئی جب بھارتی صدرکو سبریمالا لے جانے والا بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر ایک انڈور اسٹیڈیم کمپلیکس کے اندربنائے گئے عارضی ہیلی پیڈ پر گیلے کنکریٹ میں دھنس گیا۔
جسے سیکیورٹی حکام نے بھاگ دوڑ کرکے باہر نکال دیا۔ یہ واقعہ بھارتی صدر کے ہیلی کاپٹر سے اترنے کے فوراً بعد پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر پرمادم میں انڈور اسٹیڈیم کمپلیکس کے اندر تعمیر کیے گئے عارضی ہیلی پیڈ پر اترا جہاں کنکریٹ کی سطح پوری طرح خشک نہیں ہوئی تھی۔
کیرالہ کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) رواد اے چندر شیکھر نے واضح کیا کہ سیکیورٹی میں کوئی خامی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر مقررہ لینڈنگ کی جگہ سے تقریباً پانچ فٹ کے فاصلے پر اتراجو کہ پوری طرح خشک نہیں تھا۔
ایک ویڈیو فوٹیج وائرل ہوگئی جس کے سبب بھارت کو پوری دنیا میں ہزیمت اٹھانی پڑی۔
ویڈیو میں بھارتی صدر کی حفاظت کے لیے تعینات تقریباً 30 پولیس اہلکار ہیلی کاپٹ کو ہیلی پیڈ کے گیلے حصے سے باہر دھکیلتے ہوئے دکھائی دیے ۔
جس کے بعد بھارتی پروٹوکول میں ممکنہ کوتاہیوں پر سوالات اٹھتے ہیں۔ اور سوشل میڈیا پر بھارتی فضائیہ پر شدید تنقید شروع ہوگئی۔
واضح رہے کہ عارضی کنکریٹ کا ہیلی پیڈ طے شدہ لینڈنگ سے صرف 12 گھنٹے پہلے بنایا گیا تھا۔
The Indian President’s Mi-8 helicopter got stuck on freshly poured concrete after landing. pic.twitter.com/O1356QTg7A
— Open Source Intel (@Osint613) October 22, 2025
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News