Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی

Now Reading:

اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی
اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی

اسرائیلی حکومت نے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق معاہدے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد غزہ میں فوری طور پر امن منصوبے کا پہلا مرحلہ نافذ ہو گیا ہے۔

عالمی ذرائع کے مطابق اسرائیلی کابینہ کا خصوصی اجلاس وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ سٹیو وٹکوف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر نے بھی شرکت کی۔

اسرائیلی وزیراعظم آفس کے بیان میں کہا گیا کہ حکومت نے تمام یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق معاہدے کو باضابطہ طور پر منظور کر لیا ہے۔ کابینہ کے بیشتر اراکین نے اس کے حق میں ووٹ دیا، جس کے بعد جنگ بندی کا نفاذ مؤثر ہو گیا ہے۔

معاہدے کے تحت تقریباً 2 ہزار فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور اسرائیلی فوج کے جزوی انخلا کے بدلے یرغمالیوں کو آزاد کیا جائے گا۔

اسرائیلی افواج غزہ کی پٹی کے اندر نئی پوزیشنز پر منتقل ہوں گی اور علاقے کے تقریباً 53 فیصد حصے پر کنٹرول برقرار رکھیں گی۔ اس دوران 72 گھنٹوں میں حماس تمام مغویوں کو رہا کرے گی۔

یہ معاہدہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے ابتدائی مرحلے کا حصہ ہے۔ امریکی حکام کے مطابق غزہ میں ایک مشترکہ ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی جس میں مصر اور قطر کے فوجی شامل ہوں گے، تاہم امریکی افواج غزہ میں تعینات نہیں ہوں گی۔

Advertisement

فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیلی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ جنگ بندی کے بعد امید ہے کہ امن، سلامتی اور استحکام برقرار رہیں گے۔ آج کا دن تاریخی ہے کیونکہ غزہ اور مغربی کنارے میں خونریزی کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی فوج کا انخلا، غزہ میں شہریوں کا والہانہ جشن ، اللہ اکبر کی صدائیں
ٹرمپ کی خواہش ادھوری رہ گئی؛ نوبیل انعام ماریہ کورینہ کے نام
فلپائن میں 7.4 شدت کا ہولناک زلزلہ؛ سونامی کی وارننگ جاری
کیا ٹرمپ امن کے نوبیل انعام جیت پائیں گے؟ اعلان آج متوقع
غزہ کیلئے خصوصی مشترکہ ٹاسک فورس کے قیام کافیصلہ
کابل میں دھماکے، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 کمانڈرز کے مارے جانے کی اطلاعات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر