Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ نہیں ہونی چاہیے، ٹرمپ کا واضح پیغام

Now Reading:

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ نہیں ہونی چاہیے، ٹرمپ کا واضح پیغام
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ نہیں ہونی چاہیے، ٹرمپ کا واضح پیغام

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ نہیں ہونی چاہیے، کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک تنازع کے بجائے تجارت پر توجہ دیں۔

صدر ٹرمپ نے دیوالی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حال ہی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے، جس میں تجارت سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انکا کہنا تھا کہ میں نے دونوں ممالک کو باور کرایا کہ اگر وہ جنگ کریں گے تو ہم ان کے ساتھ تجارت نہیں کریں گے، جس کے بعد 24 گھنٹے کے اندر دونوں نے جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی۔

Advertisement

مزید پڑھیں: ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے روس سے مزید تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور وہ تجارت کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں۔

امریکی صدر کے مطابق میں نے اپنے دورِ صدارت میں 8 جنگیں رکوا کر دنیا کو بڑی تباہی سے بچایا، جن میں پاک بھارت جنگ سب سے بڑی تھی، اس دوران 7 طیارے گرائے گئے تھے، لیکن ہم نے دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر واپس لایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ جلد چینی صدر سے ملاقات کریں گے اور امید ہے کہ اس ملاقات میں ایک شفاف تجارتی ڈیل طے پائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حماس نے جنگ بندی توڑی تو انجام تباہ کن ہوگا، امریکی صدر کی دھمکی
کیا یہ دوہرا معیار نہیں؟ خامنہ ای کے قریبی ساتھی کی بیٹی مغربی لباس میں دلہن بن گئیں
جوہری مذاکرات کی پیشکش پر سپریم لیڈر خامنہ ای نے ٹرمپ کو دو ٹوک جواب دیدیا
جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم سانائے تاکائچی کون ہیں ؟
غزہ پر اسرائیل کی جنگ سراسر نسل کشی ہے، امیرِ قطر کی اسرائیلی حملوں کی مذمت
اسرائیل نے امن معاہدے کی دھجیاں اڑادیں، حملوں میں درجنوں فلسطینی شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر