
امریکا میں اخراجات بل پر بحث و تکرار جاری، لائیو شو میں اینکر اپنی اہلیہ پر برس پڑا ۔ دونوں ایک دوسرے سے الجھتے دکھائی دیے ۔
اخراجات کا بل منظور نہ ہونے سے حکومت کا کام رُک گیا ہے ۔ خلائی ادارے ناسا سمیت متعدد محکمے بند کر دیے گئے ہیں۔
اس سلسلے میں بحث و تکرار جاری ہے ۔
یہ شٹ ڈاؤن امریکی سینیٹ کی جانب سے عارضی فنڈنگ بل مسترد کرنے کے بعد شروع ہوا۔
شٹ ڈاؤن پر بحث کے دوران مشہورمارننگ شو کے شریک میزبان اور صحافی جو اسکاربرو اپنی اہلیہ اور میزبان میکا بریژنسکی پر براہِ راست نشریات میں برس پڑے۔
پروگرام میں مختلف مہمانوں کے ساتھ بحث جاری تھی کہ شٹ ڈاؤن کی ذمہ دارکون ہے؟ ۔
میکا بریژنسکی نے موقف اپنایا کہ ڈیموکریٹس کو قصور وار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔
اس پر اسکاربرو غصے میں میں آگئے اور کہا کہ ڈیموکریٹس کو لڑنا چاہیے!۔وہ ہمیشہ ریپبلکنز کو سیاسی طور پر شکست دے سکتے ہیں، جیسے بل کلنٹن اور باراک اوباما نے کیا۔
بریژنسکی نے جواب دیا کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ بھی جھوٹ بولیں؟ جس پر اسکاربرو نے مزید کہا کہ ڈیموکریٹس بار بار ریپبلکن بیانیے کا جواب دینے میں ناکام رہے ہیں۔
Mika Brzezinski just got STEAMROLLED live on MSNBC—by her own husband.
AdvertisementBrzezinski was attempting to pin the government shutdown on “Republican lies” — but Joe Scarborough wasn’t having it. pic.twitter.com/O36DlsbiiS
— D. Scott @eclipsethis2003 (@eclipsethis2003) October 1, 2025
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News