
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ بھارت نے روسی تیل کی خریداری محدود نہ کی تو بھاری ٹیرف ادا کرنا پڑے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ نریندر مودی نے روسی تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے، بھارت کو روسی تیل پر فیصلہ کرنا ہوگا، ورنہ اس پر معاشی دباؤ بڑھے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نہیں چاہتا کہ چین نایاب معدنیات کے معاملے پر کوئی کھیل کھیلے، ہم چین پرعائد ٹیرف کم کر سکتے ہیں لیکن بیجنگ کو بھی ہمارے لیے کچھ کرنا ہوگا، یقین ہے چین سویابین پر ہمارے ساتھ معاہدہ کرے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ بندی اب بھی نافذ العمل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News