
مقبوضہ مغربی کنارے کا اسرائیلی الحاق نہیں ہونے دوں گا ۔ امریکی صدر نے دوٹوک مؤقف اختیار کرلیا۔ انہوں نے کہاکہ امریکا مقبوضہ مغربی کنارے کے اسرائیلی الحاق کےخلاف ہے۔
ٹرمپ نے ٹائم میگزین کو انٹرویو میں نائب صدر جے ڈی وینس کے مؤقف کی توثیق کی ۔ انہوں نے کہاکہ امریکی پالیسی اسرائیلی انضمام کےخلاف ہیں،عرب ممالک سےوعدہ کیاہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کا الحاق نہیں ہو گا کیونکہ عرب ممالک سے وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کا انضمام کیا تو امریکا کی حمایت کھو دے گا۔
امریکی صدر کا کہناتھاکہ اسرائیل نےانضمام کی راہ اپنائی توامریکا اور عرب ممالک کے تعلقات متاثر ہوں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو غزہ پر حملے جاری رکھنے سے روکا۔ ٹرمپ نے کہاکہ نیتن یاہوکو کہا تم پوری دنیا سے نہیں لڑ سکتے، اسرائیل بہت چھوٹی جگہ ہے
امریکی صدر کا کہناتھاکہ اسرائیل جنگ نہ روکتاتویہ لڑائی برسوں چل سکتی تھی۔ ان کا کہنا تھاکہ قطرمیں حماس وفد پر اسرائیلی حملہ تکنیکی غلطی تھی۔
ٹرمپ کا کہناتھاکہ قطر پر حملے کے واقعے نے اسرائیل کو دباؤ میں لا کر جنگ بندی پر آمادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ امیرقطرسے کہا دوحہ پرحملہ سب کو اکٹھا کرنے کا باعث بنا۔
TIME: Do you plan to visit Gaza?
Trump: I will. Yeah, I will. pic.twitter.com/HbWeoAguzh
— Clash Report (@clashreport) October 23, 2025
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News