 
                                                                              جدہ: سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے ویزا سے متعلق اہم تبدیلی متعارف کروا دی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق نئے ضابطے کے تحت اب عمرہ ویزا کی داخلے سے قبل کی مدت تین ماہ سے کم کر کے ایک ماہ کر دی گئی ہے، تاہم سعودی عرب پہنچنے کے بعد زائرین کو قیام کے لیے بدستور تین ماہ کا وقت حاصل رہے گا۔
وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق یہ اقدام بڑھتی ہوئی عمرہ زائرین کی تعداد کے پیشِ نظر انتظامی بہتری اور سہولتوں کی فراہمی کو مؤثر بنانے کے لیے کیا گیا ہے، تاہم نئی پالیسی کا اطلاق پاکستان سمیت تمام ممالک کے زائرین پر ہوگا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے عمرہ زائرین کیلئے سعودی عرب سے بڑی خوشخبری آگئی
نیشنل کمیٹی برائے عمرہ و زیارت کے مشیر احمد بجعفر نے بتایا ہے کہ موسمِ سرما کے آغاز پر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں زائرین کی آمد میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، تاہم وزارت کا فیصلہ ہجوم کو منظم کرنے اور خدمات کے معیار کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں عمرہ سیزن کے آغاز یعنی جون سے اب تک دنیا بھر سے 40 لاکھ سے زائد زائرین کو عمرہ ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو پچھلے برسوں کے مقابلے میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 