جب چاہیں غزہ پر حملہ کرسکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے باپند نہیں، نیتن یاہو نے خبر دیا کہ غزہ ہی نہیں لبنا پر بھی حملہ کرنے کے لئے کسی سے اجاز نہیں لیں گے۔
انہوں نے کہاکہ چاہے جنگ بندی کے معاہدے ہی کیوں نہ طے پا جائیں اپنے دفاع کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔
یہ بات انہوں نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ نیتن یاہو نے کہاکہ اسرائیل ایک خودمختار ریاست ہے، ہم اپنی حفاظت اپنے وسائل سے کریں گے اور اپنی قسمت کا فیصلہ خود کریں گے۔
اسرائیلی وزیراعظم کا کہناتھاکہ ہم اس سلسلے میں کسی کی منظوری کے محتاج نہیں۔ ان کا کہناتھاکہ ہماری سلامتی ہمارے اپنے ہاتھ میں ہے۔
غزہ امن معاہدے کے لئے جاری کوششوں کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم کا جارحانہ بیان سامنے آیا ہے ۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل کسی بھی معاہدے کی پاسداری نہیں کرتا۔
امریکا کی حمایت یافتہ جنگ بندی کوغزہ میں اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان 2 سال سے زیادہ عرصہ بعد نافذ کیا گیا ہے۔
تاہم دونوں فریق ایک دوسرے پر خلاف ورزیوں کا الزام لگا رہے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
