Advertisement
Advertisement
Advertisement

حماس رہنما نے غزہ امن معاہدے کی تفصیلات جاری کردیں

Now Reading:

حماس رہنما نے غزہ امن معاہدے کی تفصیلات جاری کردیں
حماس رہنما نے غزہ امن معاہدے کی تفصیلات جاری کردیں

غزہ: حماس کے سینئر رہنما اسامہ حمدان نے غزہ امن معاہدے کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

حماس رہنما اسامہ حمدان نے اسرائیل کے ساتھ طے پانے والے امن معاہدے کی اہم شقوں کو سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ غزہ میں جاری جنگ کے مکمل خاتمے کا عہد ہے۔

ان کے مطابق اسرائیلی فوج کو غزہ شہر، شمالی حصوں، رفح اور خان یونس سے انخلا کرنا ہوگا جب کہ سرحدی گزرگاہوں کے ذریعے روزانہ چھ سو امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوں گے۔

اسامہ حمدان نے قطر ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ معاہدہ مرحلہ وار نافذ ہوگا اور اس کی بنیاد جنگ کے مکمل خاتمے پر ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ قیدیوں کا تبادلہ صرف اس وقت ہوگا جب جنگ بندی کا باقاعدہ اعلان کردیا جائے۔ ان کے بقول ثالثوں نے جنگ بندی کے باضابطہ اعلان کا اختیار امریکہ کو دیا ہے اور یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اسرائیل معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔

Advertisement

معاہدے کے بنیادی نکات

رپورٹ کے مطابق معاہدے کے تحت 250 عمر قید کاٹنے والے اور 1700 فلسطینی قیدی رہا کیے جائیں گے جن میں اہم فلسطینی رہنما بھی شامل ہیں۔

امدادی سامان کی تقسیم اب ’غزہ ہیومینیٹرین فاؤنڈیشن‘ کے بجائے بین الاقوامی اداروں کی نگرانی میں ہوگی تاکہ شفافیت یقینی بنائی جاسکے۔

فلسطینی دھڑوں کی تجاویز

حماس رہنما نے مزید بتایا کہ فلسطینی دھڑوں نے غزہ کے انتظام کے لیے 40 نام تجویز کیے ہیں اور یہ انتظام صرف قومی فلسطینی شخصیات کے ہاتھ میں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ قابض اسرائیل کو کسی بھی صورت میں مقامی انتظامی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ثالثوں کی ضمانت پر انحصار

Advertisement

اسامہ حمدان نے کہا کہ اسرائیلی فوج پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا، اس لیے ثالثوں کا کردار اہم ہے تاکہ وہ معاہدے پر عمل درآمد کی ضمانت فراہم کریں۔

انہوں نے زور دیا کہ اس معاہدے کا پہلا مرحلہ فلسطینی عوام کے بنیادی مطالبے، یعنی غزہ پر جارحیت کے خاتمے کو پورا کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نوبیل امن انعام 2025: کیا ڈونلڈ ٹرمپ واقعی اہل ہیں؟  8 جنگوں میں امن کے دعووں کی حقیقت
بھارتی فوج نے تلنگانہ میں مسلمانوں سے تدفین کا حق بھی چھین لیا
2 سال طویل تاریک شب کا اختتام، حماس اور اسرائیل جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل ہوگیا، عالمی میڈیا
غزہ جنگ بندی مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئے، امریکی میڈیا
فریقین تنازعے کو ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں، معاہدے کی شرائط کی پوری طرح پابندی کریں، انتونیو گوتریس
غزہ پر 2 سال سے چھائی خون آشام رات کا اختتام قریب، حماس اور اسرائیل امن منصوبے پر متفق ہوگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر