
غزہ جنگ کا دباؤ ، نیتن یاہو نے اسرائیلی مشیر زاچی ہینگبی کوعہدے سے ہٹا دیا ۔ اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے جاری بیان میں بتایاگیا ہے کہ قومی سلامتی کے مشیرفوری طور پر تبدیل کیا جا رہا ہے۔
زاچی ہینگبی نے غزہ پر تازہ حملوں اور اس سے قبل قطرمیں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی مخالفت کی تھی۔
وہ 1990 کی دہائی سے لیکودپارٹی کے ایک طویل عرصے سے سینئر رکن اور وزیر ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں اپنے نیتن یاہو سے اختلاف کا اعتراف بھی کیا تھا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ہمارے لوگ اب بھی حماس کی قید میں ہیں، ہمارے تمام یرغمالیوں کوگھر پہنچانے کامشن ابھی تک مکمل نہیں ہوا ۔
نیتن یاہو نے اپنے اندرونی حلقے کے کئی اہم ارکان کو بھی کھو دیا ہے۔ کہا جارہاہے کہ اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈرمر جلد ہی عہدے سے سبکدوش ہونے ولی ہیں۔
واضح رہے کہ نیتن یاہو نے گزشتہ سال نومبر میں وزیر دفاع یوو گیلنٹ کو برطرف کر دیا تھا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News