Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹرمپ کی خواہش ادھوری رہ گئی؛ نوبیل انعام ماریہ کورینہ کے نام

Now Reading:

ٹرمپ کی خواہش ادھوری رہ گئی؛ نوبیل انعام ماریہ کورینہ کے نام
ٹرمپ کی خواہش ادھوری رہ گئی؛ نوبیل انعام ماریہ کورینہ کے نام

نوبیل امن انعام 2025 وینزویلا کی سیاسی رہنما ماریہ کورینہ کے نام رہا، جمہوریت کے فروغ اور انسانی حقوق کے لیے ان کی جدوجہد کے اعتراف میں یہ عالمی اعزاز دیا گیا۔

نوبیل امن انعام کے اعلان کی تقریب ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں منعقد ہوئی، جہاں نوبیل کمیٹی نے رواں سال کے انعام یافتہ کا باضابطہ اعلان کیا۔

نوبیل کمیٹی کے مطابق ماریہ کورینہ نے وینزویلا میں جمہوری اقدار، عوامی آزادیوں اور انسانی وقار کے لیے نمایاں جدوجہد کی، ان کی کوششوں نے نہ صرف وینزویلا بلکہ پورے لاطینی امریکا میں جمہوریت کے فروغ کی تحریک کو تقویت دی۔

کمیٹی نے بتایا کہ رواں سال نوبیل امن انعام کے لیے 338 نامزدگیاں موصول ہوئیں، جن میں معروف عالمی شخصیات بشمول سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام بھی شامل تھے۔

Advertisement

اعزاز یافتہ ماریہ کورینہ کو نوبیل امن انعام 10 دسمبر کو اوسلو میں باضابطہ تقریب کے دوران دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نوبیل امن انعام دنیا بھر میں امن، انسانی حقوق اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے دیا جاتا ہے، یہ ایوارڈ سویڈن کے سائنس دان الفریڈ نوبیل کی وصیت کے مطابق 1901 سے ہر سال 10 دسمبر کو ان کی برسی کے موقع پر پیش کیا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
شرم الشیخ میں تاریخی پیش رفت، غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط ہو گئے
جنگ ختم امن شروع، مشرقِ وسطیٰ میں ایک نئی صبح کا آغاز ہو گیا ہے، صدر ٹرمپ
غزہ امن معاہدہ: فلسطینی قیدیوں کے بدلے تمام 20 اسرائیلی یرغمالی رہا
پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ کی اطلاعات، معاملہ واپسی پر دیکھوں گا، صدر ٹرمپ
غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد امدادی سرگرمیاں تیز، ملبہ ہٹانے کا کام جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر