
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرے گا، میری اطلاع کے مطابق آج مزید یرغمالیوں کی لاشیں واپس لائی گئی ہیں۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس کےصدر پیوٹن سےجلد ملاقات ہوگی، ان سے فون پراچھی بات ہوئی ہے، 8 جنگیں رکوا چکا ہوں اور نویں جنگ بھی روکناچاہتاہوں، روس یوکرین نویں جنگ ہے جسے روکنےکی کوشش کررہاہوں۔
انہوں نے کہا کہ بائیڈن بےوقوف تھااس نےجنگیں رکوائیں نہیں بلکہ شروع کرائیں، امید ہے روس یوکرین جنگ جلد روکنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: حماس معاہدےپرعمل نہیں کرتی تواسرائیل دوبارہ لڑائی شروع کرسکتاہے،ڈونلڈٹرمپ
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی وزیرخارجہ روسی ہم منصب سےملاقات کرنےجارہےہیں، صدرپیوٹن سے 2 ہفتوں میں ملاقات متوقع ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ٹام ہاک میزائل امریکہ کی سلامتی کےلیےبہت اہم ہیں، روس یوکرین جنگ میں ہزاروں لوگ مارےجاچکےہیں، جنگ ختم کرکے یورپ کی مددکرناچاہتاہوں، میں نہیں چاہتاکہ دنیامیں تیسری جنگ عظیم شروع ہوجائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News