Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت روس سے تیل نہیں خریدے گا،ٹرمپ کا دعویٰ ،مودی سرکار یقین دہانی سے مکرگئی

Now Reading:

بھارت روس سے تیل نہیں خریدے گا،ٹرمپ کا دعویٰ ،مودی سرکار یقین دہانی سے مکرگئی
بھارت روس سے تیل نہیں خریدے گا،ٹرمپ کا دعویٰ ،مودی سرکار ہقین دہانی سے مکرگئی

بھارت روس سے تیل نہیں خریدے گا،ٹرمپ کا دعویٰ ،مودی سرکار یقین دہانی سے مکرگئی۔ بھاری ٹیرف کے بعد بھارت امریکا کے آگے گھٹنے ٹیکنے پرمجبور ہوگیا۔

مودی سرکارپرامریکی ٹیرف بھاری پڑگیا، بھارت نٹرمپ سرکار کے آگے لیٹ گیا۔

امریکا کی جانب سے بھاری ٹیرف کے بعد بھارت نے ٹرمپ کوروس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرادی۔

ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیاسے گفتگومیں کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ٹرمپ نے کہاکہ وہ بھارت کی جانب سے روسی تیل کی خریداری پر خوش نہیں تھے  مگر اب یہ معاملہ طے ہوگیا ہے۔

Advertisement

امریکی صدر نے کہا کہ بھارت فوری طور  پر  روس سے تیل کی خریداری نہیں روک سکتا لیکن جلد ہی روک دے گا۔

واضح رہے کہ  روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر امریکا نے بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا۔

دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ نے ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کردیا اور کہاہے کہ ٹرمپ کواس حوالے سے کوئی یقین دہانی نہیں کروائی گئی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین میں کرپشن کیخلاف بڑی کارروائی ، اعلیٰ فوجی عہدیدار سمیت 9 افسران برطرف
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ، بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی
آسام میں بھارتی گرفت کمزور، ایک سال میں 35 بھارتی فوجی باغیوں کے ہاتھوں ہلاک
اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرےگا، ڈونلڈٹرمپ
پیوٹن کا ٹرمپ کو فون، مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر مبارکباد دی
مکہ مکرمہ، جدید ترین شاہ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر