Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی

Now Reading:

افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی

کابل: افغانستان کے ہندوکش پہاڑی خطے میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 180 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد مکانات بھی منہدم ہوگئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 اور گہرائی 28 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز صوبہ سمنگان کے ضلع خُلم سے 22 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا۔

جھٹکے مزار شریف، قندوز، بلخ اور تخار سمیت شمالی افغانستان کے مختلف شہروں میں محسوس کیے گئے، جس پر شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کئی نے رات کھلے میدانوں میں گزاری۔

Advertisement

مزید پڑھیں: ملک لرز اُٹھا، پشاور، اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اے ایف پی کے مطابق زلزلے سے درجنوں مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

زلزلے کے اثرات تاجکستان، ترکمانستان، ازبکستان اور ایران میں بھی محسوس کیے گئے۔

یاد رہے کہ رواں سال 31 اگست کو افغانستان میں 6.0 شدت کے زلزلے میں 2 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر