نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے میئر الیکشن میں زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی۔
نیویارک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نیویارک الیکشن میں ان کی پارٹی کی ناکامی کی بڑی وجہ جاری حکومتی شٹ ڈاؤن تھا جس نے ووٹرز کے رجحان پر منفی اثر ڈالا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومتی شٹ ڈاؤن ملک کی تاریخ کا سب سے طویل ہے جس نے نہ صرف عوامی نظام کو متاثر کیا بلکہ الیکشن پر بھی گہرے اثرات ڈالے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے حکومت بندش کا شکار ہوئی جس کے باعث عوامی اعتماد میں کمی آئی اور ری پبلکنز کو نقصان اٹھانا پڑا۔
صدر ٹرمپ کہتے ہیں کہ ہمیں ووٹنگ سسٹم میں موجود خامیوں کو دور کرنا ہوگا۔ ڈاک کے ذریعے ووٹنگ بدعنوانی اور دھاندلی کی راہ ہموار کرتی ہے، لہٰذا اسے فوری طور پر مسترد کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ووٹنگ رجسٹریشن فہرستوں سے متعلق قانون میں اصلاحات ضروری ہیں تاکہ آئندہ انتخابات شفاف اور منصفانہ ہوں۔
ڈونلڈ ٹرمپ یہ بھی کہتے ہیں کہ ہم ووٹنگ سسٹم میں موجود خامیاں دیکھ رہے ہیں، اگر ممکن ہوا تو ہم اسے تبدیل کریں گے، ملک کو دوبارہ کھولنا وقت کی ضرورت ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ حکومت کا شٹ ڈاؤن ختم کرنا ضروری ہے، ہمیں ملک کو دوبارہ چلانا ہوگا۔ ری پبلکنز کے لئے فلبسٹر قانون ختم کرنے کا وقت آگیا ہے تاکہ اہم قانون سازی میں رکاوٹیں ختم ہوسکیں اور عوامی مسائل کا فوری حل ممکن ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
