جارجیا کے سابق صدر میخیل ساکاشویلی کو تین سال کے طویل علاج کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق ساکاشویلی کو مئی 2022 میں طویل مدتی علاج کے لیے ایک نجی کلینک منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ تقریباً تین سال تک زیر علاج رہے۔
جارجیا کی جیل حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ مجرم میخیل ساکاشویلی کی صحت اب تسلی بخش ہے اور انہیں مزید اسپتال میں زیر علاج رہنے کی ضرورت نہیں اس لیے انہیں کلینک سے ڈسچارج کر کے جیل نمبر 12 منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام نے یہ بھی بتایا کہ ساکاشویلی اپنی سزا عام جیل کے اصولوں کے تحت جاری رکھیں گے۔
میخیل ساکاشویلی کی سزا 2034 تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ انہیں غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
