Advertisement
Advertisement
Advertisement

متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

Now Reading:

متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

متنازع  ترین  نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ ان کو نمونیا کے سبب  صحت کے شدید مسائل کا سامنا تھا۔

 وہ گھر پر بھی ہی زیر علاج تھے مگر جانبر نہ ہوسکے ۔ امراض قلب سمیت عمر رسیدگی سے جڑی دیگر بیماریوں کا شکار بھی تھے اور کافی کمزور ہوگئے تھے۔

وہ 2001 سے 2009 تک جارج ڈبلیو بش کے دونوں ادوارِ صدارت میں نائب صدر کی خدمات انجام دیں۔  علاوہ ازیں وہ صدر جیرالڈ فورڈ کے وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف بھی رہے۔

نائب صدارت کے دوران انھوں نے 11 ستمبر کے حملوں کے بعد امریکی خارجہ پالیسی اور انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات میں نمایاں کردار ادا کیا۔

Advertisement

ڈک چینی کون ، کہاں پیدا ہوئے ؟

سابق نائب امریکی صدر ڈک چینی 30 جنوری 1941 کو نیبراسکا میں پیدا ہوئے ۔ وہ وائیومنگ سے امریکی کانگریس کے رکن بھی منتخب ہوئے۔

1989 سے 1993 تک وزیر دفاع بھی رہے اور اس دور میں خلیجی جنگ کے فیصلے شامل تھے۔

انھوں نے انتظامیہ کے اہم فیصلوں میں براہِ راست مداخلت کی اور روایتی نائب صدور سے آگے کا کردار ادا کیا۔

تاہم ان پر امریکا کے عراق پر حملے کی وکالت اور جاسوسی  کی حمایت کرنے پر شدید تنقید بھی ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر