Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف

Now Reading:

سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف

سعودی عرب  میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری آگئی۔ سعودی حکومت نے غیر ملکی ملازمین کے لیے ہنر پر مبنی ورک پرمٹ نظام (اسکل بیسڈ ورک پرمٹ) متعارف کر دیا۔

اس کا مقصد ہنرمند افراد کو سعودی افرادی قوت کا حصہ بنانا۔ یہ فیصلہ سعودی وزات افرادی قوت کی جانب سے کیا گیا۔

نئے نظام کے تحت غیر ملکی ہنر مندوں کو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔  جن میں ہائی اسکل ، اسکلڈ اور بیسک کٹیگریز شامل ہیں۔

یہ درجہ بندی ملازمین کی تعلیمی قابلیت، تجربے، فنی مہارت، اجرت کی سطح اور عمر کی بنیاد پر کی جائے گی۔

یہ نظام یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہے۔  پہلے سے موجود تارکین وطن کی از سرِ نو درجہ بندی 18 جون سے شروع ہو چکی۔

Advertisement

سعودی حکام کا کہناہے کہ اس اقدام کا مقصد ہے کہ کارکنوں کی کارکردگی میں بہتری لائی جائے۔ عالمی ماہرین کو سعودی مارکیٹ میں اپنی مہارت منتقل کرنے کے لیے متوجہ کیا جائے۔

اس نظام سے سعودی عرب کی آپریشنل کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔دت و اختراعات کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوگا۔

نیا نظام قویٰ پلیٹ فارم کے ذریعے نافذ کیا جائے گا۔  جہاں ایک ڈیجیٹل تشخیصی نظام کے تحت کارکنوں کی قابلیت کو سعودی پیشہ جاتی و تعلیمی درجہ بندی کے مطابق جانچا جائے گا۔

سعودی حکام کے مطابق  ورک پرمٹ درجہ بندی کے نظام سے متعلق مکمل رہنمائی کے لیے کتابچہ سعودی وزارت  افرادی قوت و سماجی ترقی  کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہے جس میں عملدرآمد، ضوابط، اور تشخیصی طریقہ کار کی تفصیلات شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر