Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نذیر لغاری کےلئےبرطانوی صحافتی تنظیم کابڑااعزاز

Now Reading:

نذیر لغاری کےلئےبرطانوی صحافتی تنظیم کابڑااعزاز
بول ٹی وی

بول ٹی وی چینل کے ایڈیٹر ان چیف اور پاکستان کے مایہ ناز صحافی نذیر لغاری کو ان کی خدمات کے سلسلے میں برطانیہ میں  اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

بول ٹی وی کےتجزیہ کاراورنامورمصنف  نذیرلغاری کومثبت  صحافت اورادب کے فروغ کے لئے ان کی خدمات کےاعتراف میں انہیں اعزاز سے نوازا۔

 برطانیہ کی تنظیم  تھرڈ ورلڈ سولیڈیریٹی TWS)) نے ان کے اعزاز  میں  استقبالیہ دیا  گیا ۔

اس  تقریب  میں برطانوی شہریوں سمیت برطانوی ، پاکستانی برادری ، ادیب ، صحافی ، ماہرین تعلیم اور ٹی ڈبلیو ایس کےممبران نے شرکت کی۔

تقریب میں  ٹی ڈبلیو ایس کے چیئرمین آنڈ ایلڈرمین مشتاق لاشاری ، نذیر لغاری ، حلیم ترین ، مشہور پاکستانی مصنف افتخار قیصر ، اور صحافی محمد سرور نے  قریب سے خطاب کیا ۔

Advertisement

ٹی ڈبلیوایس کے  چئیرمین  مشتاق لاشاری نے نذیر لغاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان میں مثبت صحافت کے فروغ کے لئے ان کی خدمات کو سراہا ۔

اسکے علاوہ  انہوں نے بطور سیاسی کارکن جمہوریت کے فروغ کے لئے نذیر لغاری کی خدمات کی تعریف بھی  کی ۔مشتاق لاشاری کا مزید کہنا  تھا کہ  ٹی ڈبلیوایس    (برطانیہ) 28 جنوری کو برطانوی پارلیمنٹ میں ہندوستان کے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام کرے گی۔

نذیر لغاری نے ٹی ڈبلیوایس کی جانب سے تقریب کے اہتمام پر  شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ  درپیش  چیلنجوں اور مسائل  کے باوجود وہ صحافت کے میدان میں اور ادب کے فروغ کے لئے ملک کی خدمت جاری رکھیں گے۔

اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے نذیر لغاری نے کہا کہ انہوں نے اپنے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا اور بطور صحافی اپنی تحریروں کے ذریعہ ہمیشہ حق کے لئے آواز اٹھاتے  رہے ہیں ۔

انہوں  نے مزید کہا کہ  میں اب بھی  کراچی کے دو کمروں  کے  گھرمیں اپنے اہل ِ خانہ کے ساتھ رہائش پذیر ہوں ۔

انہوں نے مزید  کہا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے جس میں 5000 ہزار سال قدیم تہذیب ہے۔ تقریب  میں دیگر مقررین نے بھی  پاکستان میں صحافت اور ادب کے فروغ کے لئے نذیر لغاری کی خدمات اور ان کے کردار کو  سراہا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر