Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

تیسرا ون ڈے، پاکستان نے سری لنکا کو سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کر دیا

پاکستان نے اس سیریز میں پہلے ہی 2-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں 3-0 سے کامیابی حاصل کر کے مکمل کلین سوئپ کر دیا۔

سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 212 رنز کا ہدف دے کر مسلسل تیسری فتح حاصل کی۔

سری لنکا نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کی مگر پاکستانی بولرز کے سامنے پوری ٹیم 211 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

سدھیرا 48، کوشل مینڈس 34 اور پون 32 رنز بنا سکے، لیکن کوئی بھی کھلاڑی بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ فیصل اکرم اور حارث رؤف نے دو دو کھلاڑیوں کو شکار بنایا۔

پاکستان نے 212 رنز کا ہدف تعاقب کرتے ہوئے کھیل کا آغاز کیا لیکن حسیب اللہ خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد فخر زمان اور بابر اعظم نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور اسکور کو 82 تک پہنچایا۔

فخر زمان نے 45 گیندوں پر 55 رنز کی دھاک بٹھائی جس میں 37 گیندوں پر نصف سنچری شامل تھی۔

 اس کے بعد بابر اعظم نے 34 رنز بنائے، لیکن پاکستان کی 115 رنز پر چوتھی وکٹ گری۔

پاکستان کے جیتنے کے امکانات کو محمد رضوان اور حسین طلعت نے مزید مستحکم کیا دونوں کھلاڑیوں نے 100 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو فتح کی دہلیز تک پہنچایا۔

محمد رضوان نے 62 رنز کی اہم اننگز کھیلی، جبکہ حسین طلعت 42 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

 سری لنکا کی جانب سے جیفری نے تین وکٹیں حاصل کیں، لیکن وہ پاکستان کی بیٹنگ لائن کا سامنا کرنے میں ناکام رہے۔