Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

وہ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی تجربے کی روشنی سے مستفید کریں گے

 سابق پاکستانی کپتان سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں نئی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں۔

سرفراز احمد کو اب پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 ٹیموں کے معاملات دیکھنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سرفراز احمد پاکستان شاہینز اور انڈر 19 ٹیموں کے کوچز اور ان کے دوروں کی نگرانی کریں گے اور ان ٹیموں کے ساتھ دورے بھی کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ وہ پاکستان میں ہونے والی ٹریننگ اور سیریز کے دوران بھی ان ٹیموں کے ہمراہ موجود رہیں گے۔

کچھ روز قبل سرفراز احمد نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں انڈر 19 کھلاڑیوں کو وکٹ کیپنگ کے سیشنز بھی کروائے تھے، جس سے ان کی کرکٹ کی ترقی میں مزید مدد ملے گی۔

سرفراز احمد کی اس نئی ذمہ داری سے امید کی جا رہی ہے کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی تجربے کی روشنی سے مستفید کریں گے اور پاکستان کرکٹ کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔