نومبر میں شہید ہونے والے میجر محمد حسیب شہید، حوالدار نور احمد شہید کی پہلی اور میجر واصف حسین شاہ شہید کی 11ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔
شہدائے پاکستان پوری قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں، شہداء کی بے لوث قربانیاں وطن عزیز کی تاریخ کا روشن باب ہیں، ان عظیم شہداءِ وطن میں میجر واصف حسین شاہ شہید، میجر محمد حسیب شہید اور حوالدار نور احمد شہید شامل ہیں۔
میجر واصف حسین شاہ شہید نے آپریشن ضرب عضب کے دوران دلیری سے لڑتے ہوئے 15 نومبر 2014ء کو جام شہادت نوش کیا، ان کی بہادری پر انہیں ستارہ بسالت سے بھی نوازا گیا۔
میجر محمد حسیب شہید اور حوالدار نور احمد شہید بے باک، نڈر اور وطن پر مر مٹنے کا عزم رکھنے والے وہ مجاہد جہنوں نے وطنِ عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا۔
میجر محمد حسیب شہید اور حوالدار نور احمد شہید نے 14 نومبر 2024ء کو دہشتگردوں کیخلاف بلوچستان (ہرنائی) میں آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
شہداء کے جذبۂ قربانی اور بے مثال بہادری پر پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، شہداء کی عظیم اور لازوال قربانیاں وطنِ عزیز کے ہر پیر و جواں کیلئے مشعلِ راہ ہیں۔
















