Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

صدر و وزیراعظم کا باہمی احترام کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

صدر اور وزیراعظم نے عالمی یوم برداشت پر قوم کو اتحاد اور ہم آہنگی کا پیغام دیا ہے۔

صدر و وزیراعظم کا باہمی احترام کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی یوم برداشت پر قوم کو اتحاد اور ہم آہنگی کا پیغام دیتے ہوئے باہمی احترام کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

صدر پاکستان نے یوم برداشت پر بین الاقوامی برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان رواداری، امن اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ اسلام انسانیت، شفقت اور عدل کا درس دیتا ہے، ہر شہری کے لیے مساوی حقوق بانی پاکستان قائداعظمؒ کا وژن ہے، پاکستان کا آئین مذہبی آزادی، بنیادی حقوق کی مکمل ضمانت دیتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ حکومت سماجی ومذہبی استحصال کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے، غیرمسلم شہریوں کے حقوق کا تحفظ ہماری ترجیح ہے۔ بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی پر بھرپورعملدرآمد جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل کمیشن فارمائنارٹیز رائٹس بل 2025اہم پیش رفت ہے، نوجوان تعصب اورنفرت کے خلاف کھڑے ہوں، محبت، برداشت اور وحدت کے پیغام کو عام کریں، پاکستان کو رواداری اور سماجی ہم آہنگی کی علامت بنانا ہے، اللہ تعالیٰ ہمیں امن، تحمل اور انسانیت کے رشتے مضبوط کرنے کی توفیق دے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کا آئین و قوانین اور انسانی حقوق کے عالمی کنونشنز کی بنیادی روح، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف اورتحمل و برداشت کا پیغام لیے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحمل و برداشت نہ صرف معاشرتی حسن ہے بلکہ یہ اسلامی تعلیمات کے بھی عین مطابق ہے، آئین پاکستان بھی ہر شہری کو برابری اور تحفظ فراہم کرتا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسی کو مرتب کرتے وقت سماجی و مذہبی تفرقوں کو ختم کرنا اور تمام طبقات بالخصوص اقلیتوں کی قومی دھارے میں ہر ممکن شمولیت حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ آج کے دن تجدید عہد کرنا ہوگا کہ تحمل و برداشت جیسی نیک اقدار کو نہ صرف ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی بلکہ سیاسی، مذہبی اورتہذیبی روایات کا بھی حصہ بنائیں۔

متعلقہ خبریں