Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

وفاقی آئینی عدالت کی آئندہ ہفتے کی مجوزہ کاز لسٹ جاری

چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان کورٹ روم نمبر 1 میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔

وفاقی آئینی عدالت کی آئندہ ہفتے کی مجوزہ کاز لسٹ جاری

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے آئندہ ہفتے کی پہلی کاز لسٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق عدالت میں 3 مختلف بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔

کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان کورٹ روم نمبر 1 میں مقدمات کی سماعت کریں گے جبکہ جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں سماعتیں کورٹ روم نمبر 2 میں ہوں گی۔

اس کے علاوہ تیسرے بینچ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس کے کے آغا شامل ہوں گے، جو کورٹ روم نمبر 3 میں مقدمات کی کارروائی کریں گے۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس ارشد حسین آئندہ ہفتے کسی بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

متعلقہ خبریں