اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں ردوبدل کر دیا ہے، جس کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پر لیوی میں ایک روپے 60 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول پر مجموعی لیوی 79 روپے 62 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اگر لیوی میں اضافہ نہ کیا جاتا تو عوام کو پیٹرول کی قیمت میں کمی کی صورت میں ریلیف مل سکتا تھا۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں ایک روپے 60 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی شرح 75 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ نئی شرح آج سے تمام ملکی ایندھن مارکیٹ میں نافذ العمل ہو گئی ہے، جس کا اثر ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں پر براہِ راست پڑے گا۔



















