Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے بڑھتے کیسز کے بعد سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں طلبہ کی اسکریننگ کے فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق اسکریننگ ابتدائی طور پر سندھ کے سرکاری کالجز میں کی جائے گی۔

کالج ایجوکیشن میں 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی، جس میں ڈی جی کالجز سندھ، ضلع کے ریجنل ڈائریکٹر اور کالج پرنسپل شامل ہیں۔

  نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل اسکریننگ ٹیم کسی بھی سرکاری کالج کااچانک دورہ کرے گی، اسکریننگ ٹیم کالج میں کسی بھی طالب علم کا میڈیکل ٹیسٹ کرسکے گی، تعلیمی اداروں میں سیمینار، ورکشاپس بھی کرائی جائیں گی۔