وفاقی وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی کی نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کا دورہ کیا ہے جس میں امیرالبحر کو پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد بھی پیش کی گئی ہے۔
وفاقی وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی ہے۔
وفاقی وزیر کی امیرالبحر کو پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے اور ملاقات کے دوران میری ٹائم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نیول چیف نے وزیر بحری امور کو میری ٹائم سیکٹر کی ترقی اور سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے اقدامات سے آگاہ کیا اور وزیر بحری امور نے میری ٹائم سیکٹر میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔














