Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

سندھ پولیس کے بہادر افسر کی بیٹی کے لیے اسکالرشپ کا اعلان

government announces scholarship program under Ehsas Program

وفاقی وزیر علی زیدی کی جانب سے سندھ پولیس کے بہادر پولیس افسر کی بیٹی کے لیے اسکالرشپ کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پورٹ قاسم اتھارٹی انڈسٹریل زون کی رہائشی اسکیم کی قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے بہادر پولیس افسر کی بیٹی کے لیے سکالر شپ کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کو بہت شدید ریفارمز کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ سندھ پولیس کے کارنامے کے حوالے سے صبح وزیر اعظم کی ان سے بات بھی ہوئی ہے اور وفاق ان کی صاحبزادی  کو اسکالرشپ دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جو بھی پاکستان میں ایمانداری کرتے ہیں ان کو سراہا چاہیے۔