وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید زلفی بخاری نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ماہ یکم ستمبر سے بزرگوں کو گھر پر پنشن پہنچائی جائے گی اور نجی بینک میں پنشن براہ راست آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے کھیوڑہ میں ای او بی آئی کے دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2 سال میں پنشن ساڑھے 8 ہزار روپے کردی، پہلی ستمبر سے بزرگوں کو گھر پر جاکر پنشن دیں گے، نجی بینک میں آپ کی پنشن براہ راست آئے گی۔
The people of Pind Dadan Khan will now get EOBI pensions at their doorsteps for all pensioners who are bed-ridden from 1st Sept’20.
Moreover they will get Wallet Accounts with added services for
-Making payments
-Getting bank loans
-Getting Credits on financial transactions pic.twitter.com/DNRLCjhD9Q— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) August 15, 2020
کھیوڑہ میں ای او بی آئی کے دفتر کی افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز زلفی بخاری نے شرکت کی۔
زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پنشن پرآپ کو کریڈٹ کارڈ ملے گا، قرض کی سہولت ملے گی،ای او بی آئی کو ڈیجیٹلائز کررہے ہیں، پچھلے تین مہینوں میں ہم نے 30 ارب روپے جمع کیے۔














