Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

کالی مرچ میں ہے اس عام سے مسئلے کا بہترین علاج

کالی مرچ

کالی مرچ کو تمام مصالحہ جات کی ملکہ کہا جاتا ہے کیوں کہ اس کا استعمال جسمانی صحت پر حیرت انگیز اثرات مرتب کرتا ہے۔ کالی مرچ کہنے کو تو صرف ایک مرچ ہے لیکن یہ ننھی سی گیند اپنے اندر صحت مند جسم کے لئے بے پناہ افادیت رکھتی ہے۔

اس میں اینٹی آکسیڈینٹ کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے اور ساتھ ہی جسم کی اندرونی سوزش دور کرنے والے خواص بھی موجود ہوتے ہیں ۔ اس کا روز استعمال جسم کوکئی دائمی بیماریوں سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

کوئی بھی پکوان ایسا نہیں ہے جس کا ذائقہ خوش گوار بنانے کے لیے کالی مرچ کو استعمال نہ کیا جاتا ہو۔ سرخ مرچ کا زیادہ استعمال عام طور پر معدے کے مریضوں کے لیے صحت مند تصور نہیں کیا جاتا یہی وجہ ہے کہ اکثر معالج ایسے مریضوں کو کالی مرچ کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔

کھانسی اور بلغم سے نجات

کھانسی اور بلغم سے نجات پانے کے لیے کالی مرچ سے بہتر کوئی علاج نہیں۔ اگر آپ کو کھانسی اور بلغم کا ایک ساتھ سامنا ہے تو کالی مرچ اور شہد کا استعمال نہایت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ کھانسی اور بلغم سے چھٹکارا پانے کے لیے ایک چمچ شہد کو نیم گرم کر کے اس کے اوپر چٹکی بھر کالی مرچ چھڑکیں اور کھا لیں۔

کالی مرچ کے استعمال سے بلغم خارج ہونا شروع ہو جائے گا اور شہد کے مفید طبی اثرات سے کھانسی کی شدت کم ہو گی۔  شہد اور کالی مرچ کو نیم گرم پانی میں شامل کر کے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کھانسی سے نجات حاصل کرنے کا ایک گھریلو ٹوٹکا یہ بھی ہے کہ لیموں کی ٹکڑے پر کالی مرچ چھڑک کر اسے زیادہ سے زیادہ وقت کے لیے چوسیں۔ اس سے کھانسی کی شدت میں کمی آئے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں