Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ دوغلے پن کی سیاست کی ہے، علی زیدی

وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی کا کہنا ہے  پیپلز پارٹی نے ہمیشہ دوغلے پن کی سیاست کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق   پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے   وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی کا  کہنا تھا  کورونا ہو یا سیلاب، ملکی سیاست ہو یا ہنگامی صورتحال، پیپلزپارٹی کی منافقت عوام کے سامنے ہے۔

علی زیدی نے کہا کہ  سندھ حکومت نے ہمیشہ اپنی نااہلی اور کوتاہی وفاق پر ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ سندھ کے وزراء کی واحد ذمہ داری وفاق کو ہر واقع کا ذمہ دار ٹھہرانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پیپلز پارٹی کا المیہ ہے کہ وہ اپنے علاوہ ہر ایک کو ذمہ داریاں گنواتے ہیں۔ چراغ تلے اندھیرا کے مصداق پیپلزپارٹی کو سندھ حکومت کی نااہلی نظر نہیں آتی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ  پیپلزپارٹی کے ترجمانوں کو سکھایا گیا ہے کہ کرپشن کرنا اور بچانا ہی آپ کی ذمہ داری ہے۔