سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) کی سروس معطل ہونے پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اہم بیان جاری کردیا ہے۔
ترجمان پی ٹی اے نے ایکس (ٹوئٹر) کی بندش پر اپنے جاری کردہ بیان میں معطل سروس ہونے کی وجوہات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے وزارت داخلہ سے رجوع کیا جائے۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروس 17 فروری کی رات 10 بجے سے بند ہے جس کی وجہ سے صارفین کو ٹوئٹس اور نئی پوسٹس دیکھنے میں دوشواری کا سامنا ہے۔
گزشتہ دو روز سے صارفین ایکس پر نہ ٹوئٹ کرسکتے ہیں اور نہ کوئی ویڈیو اپلوڈ کرسکتے ہیں۔
ایکس کی بندش ایسے موقع پر سامنے آئی تھی جب راولپنڈی کے کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی جانب سے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے الزامات سامنے آئے تھے۔



















