Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

ایکس کی بندش، چیئرمین پی ٹی اے کا اہم بیان آگیا

چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کا ایکس کی بندش سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ وزارت داخلہ نے ایکس کی بندش کے حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایکس کی بندش کا معاملہ اور اس حوالے سے کنفیوژن ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

حفیظ الرحمان نے کہا کہ ایکس کی بندش کے حوالے سے ہمارے پاس کچھ نہیں لیکن یہ معاملہ کلیئر ہونا چاہیے یا کسی کو ایکس کی بندش کی ذمہ داری لینی چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ ملک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش کے لیے ہمیشہ وزارت داخلہ کی طرف سے ہی ڈائریکشن آنی ہوتی ہیں، یہ رولز ہیں، میرے پاس وزارت داخلہ کی طرف سے تحریری طور پر فی الحال کچھ نہیں ہے۔

یاد رہے ملک میں ایکس کی بندش کو ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے جس کی وجہ سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں